دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کی جانب
سے 17 فروری 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد جی 11 فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہواجس
میں ڈویژن ڈسٹرکٹ میٹرو پولیٹن کے مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا جس پر کثیر اسلامی بھائیوں
نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔مزید ہر ماہ 3 دن کےمدنی قافلے میں سفر کی ترغیب بھی دلائی۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 فروری 2022ءبروز جمعرات فیصل آبادمیں مدنی مشورہ ہوا
جس میں جامعۃالمدینہ کے طلباء کرام وناظرہ کے اسلامی بھائی نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد شہباز عطاری نے اسلامی بھائیوں کو جامعۃالمدینہ
اور قاعدہ، ناظرہ کے اسلامی بھائیوں کو مدنی
قافلوں کے متعلق بریفنگ دی نیز انہیں علاقائی دورہ کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر طلبا کرام نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔( بدرمنیرعطاری)