پچھلے دنوں اسلام آبادG-11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سانحہ مری کے متاثرین کے لئے قرآن خوانی و ایصال ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول اور شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد مشاورت حاجی وقار المدینہ عطاری نے اجتماعِ پاک میں فکر آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور آخرت کی تیاریوں کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا۔

رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے ، مساجد کو آباد کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اختتام پر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا سلسلہ بھی ہوا ۔