19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلام
آباد سیکٹر جی 11 میں قائم فیضانِ
مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
Fri, 22 Sep , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وفاقی دارالحکومت
اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں دور و نذدیک کے عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے’’ آسمانی
کتابوں میں نعتِ مصطفےٰصلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور جلو سِ میلاد کے آداب بتائے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)