یومِ آزادی منانے کے سلسلے میں 13 اگست 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یومِ آزادی اسپیشل مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل ملک و بیرونِ ملک کے کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد سے بذریعہ مدنی چینل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکائے مدنی قافلہ کے ہمراہ اسپیشل مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور یومِ آزادی کے بارے میں امیرِ اہلِ سنت کے مدنی پھول سنے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)