18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ ا سلامی کے شعبہ اصلاح برائے قیدیان و فیضانِ
قرآن فاؤنڈیشن کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں 10 نومبر 2023ء بروز جمعہ مدنی مشورہ ہوا ۔
رکن
شوریٰ و صدر فیضان قرآن فاؤنڈیشن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مجلس اصلاح برائے قیدیان
کے نگران مجلس و صوبائی ذمہ داران و ممبران اور فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور
انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)