گزشتہ روز CEO سینٹورس اسلام آباد سردار یاسر الیاس کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری سے ہوئی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا بالخصوص دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)