عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں موجود اسلامی بھائیوں کے لئےوقتاً فوقتاً مختلف تربیتی نشستوں اور سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں دورانِ اعتکاف عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ قفلِ مدینہ منانے، حسنِ اخلاق اپنانے، عمامہ شریف اور داڑھی شریف جیسی عظیم سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)