پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جی الیون میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں Deputy Director Operations Nadra Technologies Limited ملک سلیم انور، Deputy Director Value Added Services Nadra Technologies Limited عمر سعید اور Head of Cash Management Iman Islamic Bank شیخ بابر کی حاضری ہوئی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری،آئی سی ٹی اکاؤنٹس منیجراور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جنرل منیجر عدیل امین گوندل سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف کیش منیجر کو دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اس کے نظام کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز سے آگاہ کیا بالخصوص مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ اور دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کی پڑھائی نیز سلیبس کے حوالے سے بتایا ۔

رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کرونا وائرس، ترکیہ زلزلہ متأثرین اور پاکستان سیلاب زدگان میں ہونے والی خدمات کے متعلق گفتگو کی جس میں راشن کی تقسیم کاری اور مکانوں کی تعمیرات کا ذکر کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف کیش منیجر کومکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)