وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یوسی نگران کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں اسلام آباد سٹی، راولپنڈی اور ہزارہ ڈویژن کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ و یوسی نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف مدنی موضوعات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭یوسی نگران کی اہمیت٭جدول کی اہمیت ٭مدنی مشورے میں شرکت کرنے کی اہمیت ٭12 دینی کاموں کی ترغیبات ٭تنظیمی اپڈیٹس کے فوائد ٭تحریک میں نئی افراد کی اہمیت ٭دعوتِ اسلامی کے ایونٹس اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت۔

علاوہ ازیں کورس میں شریک اسلامی بھائیوں نے تنظیمی مسائل کے بارے میں سوالات کئے جس کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے حکمت بھرے جوابات دیئے۔بعدازاں شرکائے کورس نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)