18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے تحت اسلام آباد میں قائم تعلیمی شعبہ جات کا فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام
آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر
کے ناظمین جامعات المدینہ و مدارس المدینہ بوائز/گرلز/شارٹ ٹائم ، آئمہ
مساجد ، فیضانِ مدینہ، دارالمدینہ اور فیضانِ
اسلامک اسکول سسٹم کے پرنسپلز و ایڈمن آفیسرز
نے شرکت کی ۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ادارے میں نظم و ضبط نافذ کرنے اور
ترقی کےلئے ناظم کا کردار کیا ہونا چاہیے اس پر مدنی پھول دیئے۔ دوسری جانب ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )