اسلام آباد سیکٹر
جی الیون دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ سیشن
پچھلے دنوں وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ سیشن کا
انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی کی فیکلٹی مختلف ڈیپارٹمنٹس (ایجوکیشن ، بینکنگ اینڈ
فنانس ، انگلش اورعربک) کے اسٹوڈنٹس ،ماڈل جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ اسلام
آباد کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے شرکت کی
۔
ٹریننگ سیشن
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی
کی افادیت سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے دین اسلام کی ترقی و اشاعت میں تعلیم یافتہ (ایجوکیٹڈ) علماء کرام کیا
کردار ادا کرسکتے ہیں اس موضوع کے
متعلق کلام کیا جبکہ سوال و جواب کا بھی
سلسلہ ہوا۔
اس موقع پر نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے ۔(کانٹینٹ:محمد شعیب
احمد)