ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب کے علاقے ہرنولی میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ”تہجد اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیاجن میں تلاوتِ قراٰن، ذکر و اذکار، فجر کی نماز کے لئے مسلمانوں کو جگانا اور نمازِ تہجد کی ادائیگی شامل تھی۔

شعبے کے صوبائی ذمہ دار پنجاب غلام عباس عطاری نے اجتماع کے دوران ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو اپنے اخلاق سنوارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)