دعوت اسلامی  کے تحت جامع مسجد غوثیہ اقبال کالونی تحصیل فیروزوالہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سحری اجتماع ہوا جس میں لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

عاشقان رسول نے رات اعتکاف کیا ،نماز تہجد باجماعت اداکی،تلاوت قرآن پاک کیا اور مسلمانوں کو جگانے کے لئے صدائے مدینہ بھی لگائی بعد نماز فجر مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے ایمان ،عقائد اور نظریات  کی حفاظت کرنے والی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے اجتماعِ پاک میں شریک عاشقان رسول کو زبان کی حفاظت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور انہیں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز لکھ کر گفتگو کرنے کا طریقہ بتایا اور زبان کا بے جا استعمال کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب’’ گفتگو کے آداب اور فضول باتوں کے نقصانات‘‘ پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے بتایا کہ 80 فیصد گناہ زبان سے ہوتے ہیں، اگر زبان کو ہی کنٹرول کر لیا جائے تو انسان بہت ساری آفتوں سے امن میں آ جاتا ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 21جون بروز بدھ2023ء کو جامع مسجد نورانی نیو ناظم آباد نزد غلہ منڈی ملتان میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں موسیٰ پاک ٹاؤن ملتان سٹی کے شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ داران سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے ’’ تہجد کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ مناجات و دعا کا سلسلہ ہوا اس کے بعد عاشقانِ رسول نے سحری کی اور شرکانے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے ذو الحجۃ الحرام کا روزہ بھی رکھا۔ (رپورٹ: قمر الدین عطاری میٹرو سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام 16جون 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

سرکاری ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے ذمہ داران کو ماہ ذوالحجہ الحرام میں امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے روزوں کی تحریک چلانے اور خود اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن بھر میں سحری اجتماعات اور تہجد اجتماعات منعقد کرنے،نیک اعمال کے رسالوں کی تقسیم کاری کو بڑھانے اور اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےاہداف طے ہوئے جبکہ 20جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کے لئے بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔(رپورٹ: قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِ اعمال کے تحت ڈسٹرکٹ قصور میں  قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع ہواجس میں تحصیل نگران محمد منھال عطاری اور ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت قریبی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے سحری کرکے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعد اذان فجر شرکا نے مقامی عاشقانِ رسول کو نماز فجر کے لئے جگایا گیا اور بعد فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی لگا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ  اعمال کے تحت فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یوم قفل مدینہ اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی ذمہ دار محمد بلال عطاری نے عاشقانِ رسول کو زبان کی حفاظت کرنے پر مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 28  فروری 2023ء کو یوسی 4،چنیسر ٹاؤن کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن مشاورت، وارڈ نگران و مشاورت ، مسجد انتظامیہ اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حاجی سہیل عطاری مدنی نے’’ نیک اعمال کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے حلقہ کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کے شب و روز گزانے کا ذہن دیا نیز ہر انگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال ذمہ دار کو اپنا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار فرمان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر حافظ آباد کی جامع مسجد صدیقیہ مدھرانوالہ روڈ حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز حافظ آباد کے ناظم صاحب، مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان اور علاقے کے دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش  250 تھی۔

اجتماع کا آغاز نمازِ تہجد سے ہوا جس کے بعد عاشقانِ رسول نے ذکر و دعا، تلاوتِ قراٰن اور مناجات میں شرکت کی نیز وقتِ سحری کا سلسلہ بھی ہوا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے اذانِ فجر کے بعد امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ نیک اعمال رسالے پر عمل کرتے ہوئے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔

بعدنمازِ فجر ڈسٹرکٹ نگرانِ محمد وسیم عطاری نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: احمد رضا  عطاری رکنِ شعبہ اصلاحِ اعمال ڈسٹرکٹ  ذمہ دار حافظ آباد  ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 فروری 2023ء بروز ہفتہ شاہ پور شہر ضلع سرگودھا کی جامع مسجد امام بخش میں شبِ معراج کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ داران اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نے ”معراجِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شبِ معراج میں ہونے والے واقعات بیان کئے۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد بلال عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 فروری 2023ء کو شعبہ اصلاح اعمال کے تحت فیضان مدینہ کوٹ ادو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈی جی خان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ تحصیل یونین کونسل کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کو نیک اعمال پر عمل کرنے /کروانے کی ترغیب دی ۔ ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ : غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ڈویژن ڈی جی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


17 فروری 2023ء کو کوٹ ادو میں شعبہ اصلاح اعمال (دعوت اسلامی) کے تحت نیک اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں کوٹ ادو کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے فکر آخرت کے موضوع پر گفتگو کی اور” 72 نیک اعمال “ رسالہ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ : غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ڈویژن ڈی جی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز غلام حسین پارک  شاد باغ لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت ذمہ داران نے شرکت کی ۔

افطار اجتماع کے بعد ایک اسلامی بھائی کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکت کی ، رکن شوری نے شرکا کو سنتِ ا عتکاف کر نے اور دعوت اسلامی کےدینی ما حول سے وا بستہ رہنے کا ذہن دیا جبکہ حلقے کے اختتام پر شرکا نے رکن شوری سے ملاقاتیں بھی کیں۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)