شعبہ اصلاحِ اعمال اور پاکستان مشاورت کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے 30 ستمبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ اصلاحِ اعمال
اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے
متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، صوبائی نگران و ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
ابتداءً
میٹنگ میں موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور درپیش تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دیگر مدنی پھولوں سے بھی نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)