شمالی لاہور، پنجاب کے علاقے چائنہ سکیم میں 3 جنوری 2025ء کو شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت”تہجد و سحری اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے نمازِ تہجد کے نوافل پڑھائے جس کے بعد مناجات کا سلسلہ ہوا اور رکنِ شوریٰ نے رقت انگیز دعا کروائی۔بعدازاں عاشقانِ رسول نےسحری کی اور بعض اسلامی بھائیوں نے ماہِ رجب المرجب کا نفلی روزہ بھی رکھا۔(رپورٹ:عمیر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)