18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پاکستان کے ضلع لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع
منعقد، عاشقانِ رسول کی شرکت
Sat, 6 Jul , 2024
168 days ago
لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں سنتیں سکھانے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال تحت گزشتہ روز پاکستان کے ضلع لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع منعقد ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں
نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ ڈیرہ غازی ڈویژن حاجی محمد اقبال عطاری نے
”خاموشی کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔