18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال کے تحت ڈیرہ غازی خان پاکستان میں 9 مئی2024ءبروز
جمعرات تہجد اجتماع ہوا جس میں جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت عاشقان رسول نے
شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال کے ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذمہ
دار غلام عباس عطاری نے نمازِ تہجد کی جماعت کروائی اور دعائے تہجد کروائی جس کے بعد مناجات و تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا گیا ۔
یاد رہے:تہجد اجتماع نماز نفل، شجرے کے اوراد،
تلاوت قرآن، فجر کےلئے جگانا ،مناجات اور بعد فجر تفسیر قرآن کا حلقہ جیسے اہم دینی کاموں پر مشتمل ہوتا ہے (کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)