شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم خان عطاری اور نگرانِ تحصیل محمد منہال احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ رات اعتکاف کیا جبکہ نمازِ تہجد باجماعت پڑھنے کے بعد ذکر و اذکار کا سلسلہ رہا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نماز فجر کے لئے جگایا ۔بعدنمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعاشقان رسول کو نفل روزے رکھنے اور روزانہ نمازِتہجد پڑھنے کا ذہن دیا۔

 عاشقان رسول نے اشراق و چاشت کے نوافل پڑھ کر اس اجتماع کا اختتام کیا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت پاکستان کے ضلع لیہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری صاحبان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال کے نگرانِ ڈویژن ڈیرہ غازی خان غلام عباس عطاری نے درود شریف کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 دسمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر لیہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ سحری اجتماع مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نفل روزوں کی فضیلت 72 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں شرکائے اجتماع نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی اور روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے لوگوں کو جگایا۔

بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کے چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ڈی جی خان ڈویژن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء کو ضلع مظفرگڑھ سٹی علی پور میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ڈی جی خان اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ بسم ِاللہ کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو 72نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر2022ء  کو ضلع مظفرگڑھ سٹی علی پور میں سحری اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کےطلبہ ا ور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دارغلام عباس عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

اذانِ فجر کے بعد مسجد سے باہر جاکر اسلامی بھائیوں نے صدائے مدینہ لگاتے ہوئے اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔بعد نمازِ فجرتفسیر کاحلقہ،شجرہ شریف کے اوراداور اشراق وچاشت کی نماز ادا کی گئی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 8 دسمبر 2022ء کو ضلع مظفرگڑھ علی پور کے مدرسۃُالمدینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ درودِ پاک و ذکرُاللہ‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


5دسمبر2022ء  کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت ڈی جی خان کوٹ ادو فیضانِ مدینہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ و تنظیمی ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔بعدازاں اصلاحِ اعمال ڈویژن سطح کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’توبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نگاہِ جھکا کر چلنے کی مشق کروائی ۔ دعااور صلاۃُ و سلام پر اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


28 نومبر 2022ء  پیر شریف دعوت اسلامی کے شعبہ نیک اعمال کے تحت جامع مسجد فاروقیہ حنفیہ گاؤں ابوالخیر کوٹ تحصیل عبدالملک فیروز والہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے ’’فکرِ آخرت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلاتی ہوئے ان کے نام لکھے۔ علاوہ ازیں مناجات اور سحری کا سلسلہ ہوااور اذان ِفجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جاکر اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کے لئے صدائے مدینہ لگائی ۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ہری پور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے پاکستان میڈیکل اسٹور ہری پور، فیصل ہول سیل مین بازار ہری پور، مدینہ ہوٹل مین بازار ہری پور، سکندر پور شوروم ہری پور اور عروج کلاتھ ہاوس مین بازار ہری پور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے۔

شعبے کے صوبائی ذمہ دار حافظ بلال عطاری نے ان حلقوں میں موجود تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا اور بعض نے ٹیلی تھون جمع بھی کروایا۔اس موقع پرصوبائی ذمہ دار کے ہمراہ شعبے کے مختلف سطح کے ذمہ داران موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گلبرگ ٹاؤن مال روڈ پر قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سحری اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس دوران نمازِ تہجد، ذکر و اذکار اور نمازِ اشراق و چاشت سمیت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جس میں عاشقانِ رسول نے بھر انداز میں حصہ لیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سحری کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ماہ ذوالحجہ الحرام  کے روزوں کے فضائل حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور کے علاقے رحمٰن سٹی میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ذکر و اذکار اور نماز تہجد سمیت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ سحری کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 3 جولائی 2022ء بروز اتوار شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اور 2026ء کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے، سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں اور اس کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

1:امیرِ اہلِ سنت ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعوت اسلامی والوں کو بالخصوص اور تمام عاشقان رسول کو بالعموم یہ ذہن دیا ہے کہ اپنی اور دنیا بھر لوگوں کی بھی اصلاح کرنی ہے جس کے لئے ہمیں مدنی مقصد دیا ہے ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ان شاء اللہ اس مدنی مقصد میں دعوت اسلامی والوں میں جو اہم ترین شعبہ یہ کام کر سکتا ہے وہ ہے اصلاحِ اعمال کا شعبہ جس کے ذریعے سے اسلامی بھائیوں میں 72 نیک اعمال کے رسائل اور اسلامی بہنوں میں 63 نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے جاتے ہیں اور تر غیبات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

2:شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت نیک اعمال اجتماع کاسلسلہ ہوتا رہتا ہے جس میں سے مئی 2022ء میں 1 ہزار225 اجتماعات کی ترکیب ہوئی۔

3:پیر کا روزہ رکھنا پیارے آقا ﷺ کی سنت ہے، شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مئی2022ء میں ایک ہزار231 مقات پر سحری اجتماعات کا انعقاد ہوا۔

4:نماز تہجد کی بڑی فضیلت ہے الحمد للہ شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 2ہزار882 مقات پر مساجد میں تہجد اجتماع کا سلسلہ ہوا۔

5 :  مدنی عطیات  کی مہم  چلانے  کے بارے میں  شعبہ اصلاح  ِ اعمال کے ذمہ داران  نے  عزم کیا  ہے کہ   18، 19 اور20  جولائی  2022ء  کومدنی عطیات  بکس  دکانوں پر رکھنے کی مہم  چلائیں گے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)