فیضانِ مدینہ لاہور میں سحری اجتما ع کا انعقاد،
کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں سحری اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری سمیت کم و بیش 150 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ
رسول نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے اجتماع کے لئے خیر خواہی کا بھی اہتمام
کیا گیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے علاقے فورٹ منرو میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِا ہتمام 63 دن کا تربیتی کورس
منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس 24 جون 2022ء بروز جمعہ شرکا کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال قاری بلال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو 72 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے شرکائے
کورس کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری اصلاح
اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
14 جون 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر
ڈیرہ غازی خان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع ڈویژن نگران حاجی اقبال اورغلام
عباس عطاری (شعبہ اصلاِح اعمال) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تہجد کے فضائل بیان
کئے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 جون 2022ء بروز
جمعرات ماڈل کالونی3 UC کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی میں قائم جامع مسجد فیضان
عشق رسول میں مرحوم رکنِ شوریٰ حاجی زم زم
علیہ
رحمۃ کے ایصالِ ثواب کے لئے سحری اجتماع کا انعقاد
کیا گیا۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، دورانِ
اجتماع ذکر و بیان، نمازِ تہجد، دعا اور سحری کا بھی سلسلہ رہا۔
بعدازاں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر عاشقانِ رسول نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر
اہتمام 27 مئی 2022ء کو سخی سرور میں موجود مدرسۃالمدینہ میں اصلاح
اعمال اجتماع ہواجس میں مدرسۃ المدینہ کے
طلباء نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال ڈویژن سطح کے ذمہ دار غلام عباس
عطاری نے’’ نیک اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔
ڈیرہ
غازی خان میں قائم جامعۃ المدینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 27 مئی 2022ء کو سخی سرور ڈیرہ غازی خان میں قائم جامعۃ المدینہ میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ و امامت کورس کے طلباء نے شرکت
کی۔
ڈویژن
ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’رسالہ نیک اعمال‘‘ میں
موجود نیک اعمال کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو بتاتے ہوئے ان پر عمل کرنے کے
حوالے سے ذہن سازی کی اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کی
ترغیب دی۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
پنجاب پاکستان میں واقع چوک اعظم چک 284ضلع لیہ میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام مدرس کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 17 مئی 2022ء بروز منگل شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں اصلاحِ اعمال کے ڈویژن ذمہ دار ڈیرہ غازی خان غلام عباس عطاری نے ’’نیک
اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیک اعمال رسالے کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے ضلع مظفر گڑھ میں واقع روہیلاں
والی میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیا
گیا جس میں وقتاً فوقتاً شرکائے اعتکاف کی تربیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
دورانِ اعتکاف 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات ڈی جی
خان ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
تلاوتِ قراٰنِ پاک کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
اجتماعی طور پر 72 نیک اعمال کا جائزہ بھی کروایا۔(رپورٹ:اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اپریل
2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر لیہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ڈویژن ڈی جی خان ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری نے ’’تلاوتِ قراٰن‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ 72 نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اجتماعی طور نیک اعمال کا
جائزہ بھی کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ اصلاحِ اعمال
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان
میں واقع ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سمیت اسٹاف سے
ملاقات کی۔
اس دوران اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈی جی خان ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار
غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آمدِ رمضان، تلاوتِ قراٰنِ پاک اور
رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔بعدازاں اسکول
اسٹاف کے درمیان دعوتِ اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے
تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کالیکی منڈی کا وزٹ کیا جہاں
انہوں نے پرنسپل سمیت اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس دوران سرکاری ڈویژن گجرانوالہ کے ذمہ دار
محمد جنید عطاری مدنی نے اسکول کے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ رسالہ ’’72 نیک اعمال‘‘ کے
مطابق رمضانُ المبارک گزارنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری زون ذمہ
دار شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کالیکی منڈی کے
طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں کالیکی منڈی حافظ آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ گجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ فیضانِ
مدینہ کالیکی منڈی کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ رسالہ ’’40 نیک اعمال‘‘ کے مطابق رمضانُ
المبارک گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ قراٰنِ پاک کی تحریکیں 3 قراٰن، 2
قراٰن اور ایک قراٰن پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری زون ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)