18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
5دسمبر2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال
کے تحت ڈی جی خان کوٹ ادو فیضانِ مدینہ
میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ و تنظیمی ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
اجتماع کا
آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔بعدازاں
اصلاحِ اعمال ڈویژن سطح کے ذمہ
دار غلام عباس عطاری نے ’’توبہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کو نگاہِ جھکا کر چلنے کی مشق کروائی
۔ دعااور صلاۃُ و سلام پر اجتماعِ
پاک کا اختتام ہوا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)