18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ
قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم
خان عطاری اور نگرانِ تحصیل محمد منہال احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ رات
اعتکاف کیا جبکہ نمازِ تہجد باجماعت پڑھنے
کے بعد ذکر و اذکار کا سلسلہ رہا۔
علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے علاقے کے اسلامی
بھائیوں کو نماز فجر کے لئے جگایا ۔بعدنمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئےعاشقان رسول کو نفل روزے رکھنے اور روزانہ نمازِتہجد پڑھنے کا ذہن دیا۔
عاشقان رسول نے اشراق و چاشت کے نوافل پڑھ کر اس
اجتماع کا اختتام کیا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)