پچھلے دنوں نے پاکستان کے شہر سکھر ضلع خیرپور میرس تحصیل نارو چونڈکو میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا، رکنِ شوریٰ نے فاتحہ خوانی کرواتے ہوئے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اپنے مسلمان بھائی کی بیماری کی حالت  میں عیادت کرنا پیارے آقا ﷺکی سنتِ مبارکہ اور آپ ﷺ کے اخلاقِ حسنہ میں سے ایک ہے۔اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی میں ایک اسلامی بھائی (جو پچھلے دنوں بیمار ہو گئے تھے)کے گھر جا کر اُن سے عیادت فرمائی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائی کو بیماری کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائی نے اظہارِ تشکر کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: شیراز عطاری کراچی شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 جنوری 2022ء بروز اتوار کراچی کی ایک جامع مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نئے پرانے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں نیک اعمال رسالے کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شیراز عطاری شعبہ اصلاح اعمال کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 جنوری 2022ء بروز جمعرات فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بذریعہ زوم لنک مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس سمیت صوبائی آفسز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ حاجی محمد سہیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے، رجب المرجب میں سحری اجتماعات میں شرکت کرنے اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے نیک اعمال کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داران کا تقرر کیا۔(رپورٹ: نوید اختر عطاری شعبہ اصلاح اعمال پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی عقائد اہلسنت اور نظریات ِاعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اسی سلسلے میں 26 جنوری 2022ء  بروز بدھ کامونکی کے علاقے محمد نگر ٹبہ کی جامع مسجد نور مدینہ چجھوکی روڈ میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ یوم صدیق اکبر رضی اللہ عنہ منعقد ہواجس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ اصلاحِ اعمال کے ڈسٹرکٹ گوجرانولہ ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے’’ افضلیتِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے، نیک اعمال رسالہ پُر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد قاسم عطاری شعبہ اصلاحِ اعمال کامونکی کابینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کامونکی کابینہ کے ڈویژن موڑایمن آباد کے علاقہ چیانوالی میں 24 جنوری بروز پیر شریف کو سحری اجتماع ہوا جس میں 11 اسلامی بھائیوں اور  مقامی الفتاح سکول کے پرنسپل گل احمد صاحب نے بھی شرکت فرمائی نیز ڈویژن نگران محمد یاور عطاری نے شرکاء کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

شرکائے اجتماع نے باجماعت نماز تہجد ادا کی جبکہ مناجات و دعا کا سلسلہ بھی ہوا ۔ سحری اور اذان کا جواب دینے کے بعد مسلمانوں کو نماز فجر کے لئے جگایا۔ نماز کے بعد ڈسٹرکٹ گوجرانولہ ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے دعا کی قبولیت کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد ارسلان عطاری شعبہ اصلاح اعمال موڑایمن آباد، کانٹینٹ :محمد مصطفی انیس)


21 جنوری 2022 ء جمعہ کورنگی ڈسٹرکٹ ، ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال نوید شاہ صاحب کی مرکزی  مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا فرمائی مزید تسلی دیتے ہوئے ان کی ہمت بھی بڑھائی ۔نوید شاہ صاحب کا پچھلے دنوں دینی کامو ں کے جدول سے واپسی پر ایکسیڈنٹ ہوا تھا ۔


دعوت اسلامی کے شعبےاصلاح اعمال  کے تحت 18 جنوری 2022 ء بلدیہ ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ کیماڑی، کراچی میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماع پاک میں نگران پاکستان شعبہ اصلاح اعمال سہیل مدنی عطاری نے ”اعمال کا جائزہ“پر بیان کیا شرکاء کو اصلاح اعمال کے مدنی پھول دیتے ہوئے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شیراز حان عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 5 جنوری 2022ء بروز بدھ ٹھٹھہ شریف میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ڈویژن ٹھٹھہ اور مکلی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلم عطاری مدنی اور نگران ِ ڈویژن میر خان عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار جتماع میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری شعبہ اصلاح اعمال ڈویژن بھنبھور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر  جیکب لائن فیروزآباد ٹاؤن میں قائم جامع مسجد محمدی قطبی میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت محمودآباد کے ذمہ داراسلامی بھائیوں (جن میں شعبہ اصلاح اعمال کےفرمان عطاری، شعبہ مدنی کورسز کے جہانگیر عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ کے شکیل عطاری شامل تھے)نے شرکت کی۔

بعدازاں صدر ٹاؤن کے نگران عبدالوحید عطاری نے فیروزآباد ٹاؤن مشاورت کے اراکین سے فیروزآباد ٹاؤن میں 12دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار بلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:خادم حسین عطاری فیروزآباد ٹاؤن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 3 جنوری 2022ء بروز پیر کراچی ملیر ڈسٹرکٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بھر پور اندازسے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رات گزارنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس دوران شعبہ اصلاح ِ اعمال کے ذمہ داران نے نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا۔(رپورٹ:شیراز عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’خاموشی کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری رکن زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)