14 جون 2022ء بروز منگل پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تہجد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع ڈویژن نگران حاجی اقبال اورغلام عباس عطاری (شعبہ اصلاِح اعمال) نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تہجد کے فضائل بیان کئے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)