21 جنوری 2022 ء جمعہ کورنگی ڈسٹرکٹ ، ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال نوید شاہ صاحب کی مرکزی  مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا فرمائی مزید تسلی دیتے ہوئے ان کی ہمت بھی بڑھائی ۔نوید شاہ صاحب کا پچھلے دنوں دینی کامو ں کے جدول سے واپسی پر ایکسیڈنٹ ہوا تھا ۔


دعوت اسلامی کے شعبےاصلاح اعمال  کے تحت 18 جنوری 2022 ء بلدیہ ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ کیماڑی، کراچی میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماع پاک میں نگران پاکستان شعبہ اصلاح اعمال سہیل مدنی عطاری نے ”اعمال کا جائزہ“پر بیان کیا شرکاء کو اصلاح اعمال کے مدنی پھول دیتے ہوئے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور جنت میں لے جانے والے اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شیراز حان عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 5 جنوری 2022ء بروز بدھ ٹھٹھہ شریف میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ڈویژن ٹھٹھہ اور مکلی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلم عطاری مدنی اور نگران ِ ڈویژن میر خان عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار جتماع میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری شعبہ اصلاح اعمال ڈویژن بھنبھور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2022ء بروز پیر  جیکب لائن فیروزآباد ٹاؤن میں قائم جامع مسجد محمدی قطبی میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت محمودآباد کے ذمہ داراسلامی بھائیوں (جن میں شعبہ اصلاح اعمال کےفرمان عطاری، شعبہ مدنی کورسز کے جہانگیر عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ کے شکیل عطاری شامل تھے)نے شرکت کی۔

بعدازاں صدر ٹاؤن کے نگران عبدالوحید عطاری نے فیروزآباد ٹاؤن مشاورت کے اراکین سے فیروزآباد ٹاؤن میں 12دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔اس موقع پر شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار بلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:خادم حسین عطاری فیروزآباد ٹاؤن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 3 جنوری 2022ء بروز پیر کراچی ملیر ڈسٹرکٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بھر پور اندازسے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رات گزارنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس دوران شعبہ اصلاح ِ اعمال کے ذمہ داران نے نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا۔(رپورٹ:شیراز عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’خاموشی کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام عباس عطاری رکن زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں ڈہرکی کے علاقے گلاب شاہ کالونی میں قائم بسم اللہ مسجد میں نیک اعمال اجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ اصلاح اعمال پاکستان سطح کے ذمہ دارسہیل رضاعطاری مدنی نےاسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کرتےہوئےانہیں امیرِ اہلِ سنت دامت براکاتہم العالیہ کی طرف سےعطاکردہ رسالہ 72نیک اعمال کےذریعےروزانہ اپناجائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔

بعدازاں شرکانےذمہ داران کےہمراہ اپنےنیک اعمال کاجائزہ لیتےہوئے72نیک اعمال کارسالہ پُرکیا۔ (رپورٹ:محمد حسین عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےزیرِاہتمام کراچی میں اجتماعِ غوثیہ کاانعقادکیاگیاجس میں  اراکینِ کابینہ، اراکینِ ڈویژن، اراکینِ علاقائی ذمہ داران اورمقامی معززین سمیت دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ کابینہ و ڈویژن نگران مولانا قیصر عطاری نے غوث اعظم رحمۃاللہ علیہ کی زندگی اور کرامات کےحوالےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں  کی تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت 14نومبر2021ءبروزاتوارمدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں ماہانہ مدنی مشورےکااہتمام کیاگیاجس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کےاراکینِ زون و ریجن ذمہ دار ان نےشرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاس مشورےمیں سابقہ ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ کےاہداف بتائےنیزشعبے کےایونٹس کےحوالے سے اہم نکات پرتفصیلاًگفتگوکی۔(رپورٹ: غلام مصطفیٰ عطاری رکن زون جڑانوالہ و ریجن کارکردگی ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کےزیرِاہتمام پچھلےدنوں کراچی میں نیک اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں نگرانِ ڈویژن، اراکینِ کابینہ، علاقائی نگران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیاجس پراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات بھاگل اڈامیں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ نمازکورس کے شرکاسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن لیہ زون غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے درود پاک کے فضائل اور72 نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری   رکن زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل کوٹ سلطان مدرسۃالمدینہ ( دعوتِ اسلامی) میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مدسۃالمدینہ کے طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی اور ریجن ذمہ دار شعبہ نیک اعمال محمد علی رضا عطاری نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے درودِ پاک کے فضائل اور سچ بولنے کی برکت بیان کی ۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری رکن ِزون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)