1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے
تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کالیکی منڈی کا وزٹ کیا جہاں
انہوں نے پرنسپل سمیت اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس دوران سرکاری ڈویژن گجرانوالہ کے ذمہ دار
محمد جنید عطاری مدنی نے اسکول کے
اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ رسالہ ’’72 نیک اعمال‘‘ کے
مطابق رمضانُ المبارک گزارنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری زون ذمہ
دار شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)