مدرسۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کالیکی منڈی کے
طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں کالیکی منڈی حافظ آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ گجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار محمد جنید عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ فیضانِ
مدینہ کالیکی منڈی کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ رسالہ ’’40 نیک اعمال‘‘ کے مطابق رمضانُ
المبارک گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطا کردہ قراٰنِ پاک کی تحریکیں 3 قراٰن، 2
قراٰن اور ایک قراٰن پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری زون ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)