1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ اصلاحِ اعمال
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پنجاب پاکستان کے شہر تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان
میں واقع ایک نجی اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل اور ٹیچرز سمیت اسٹاف سے
ملاقات کی۔
اس دوران اسکول کے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈی جی خان ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار
غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آمدِ رمضان، تلاوتِ قراٰنِ پاک اور
رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔بعدازاں اسکول
اسٹاف کے درمیان دعوتِ اسلامی کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)