21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں
نگرانِ شعبہ اصلاحِ اعمال حاجی محمد سہیل عطاری کی شادی کے سلسلے میں محفلِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد ہوئی۔
دورانِ محفل رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی
تربیت کرتے ہوئے انہیں نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)