دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام 24 فروری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ
شوریٰ سمیت شعبے کے اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں نگرانِ شعبہ، صوبائی و
ڈویژن ذمہ داران شامل تھے۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ داران سے شعبے کی تقرری، کارگردگی اور سابقہ 3
ماہ کا تقابلی جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف طے کئے۔
نگران پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے سحری اجتماعات کے مقامات کی تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا ساتھ ہی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو نیک اعمال پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)