25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اپنے مسلمان بھائی کی بیماری کی حالت میں عیادت کرنا پیارے آقا ﷺکی سنتِ مبارکہ اور
آپ ﷺ کے اخلاقِ حسنہ میں سے ایک ہے۔اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
فضیل رضا عطاری نے کورنگی ڈسٹرکٹ کراچی میں ایک اسلامی بھائی (جو پچھلے دنوں بیمار ہو گئے تھے)کے گھر جا کر اُن سے عیادت فرمائی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائی کو بیماری
کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائی
نے اظہارِ تشکر کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائی کی صحت یابی کے لئے دعا
کروائی۔(رپورٹ: شیراز عطاری کراچی
شعبہ اصلاح اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)