دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات بھاگل اڈامیں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ نمازکورس کے شرکاسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن لیہ زون غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے درود پاک کے فضائل اور72 نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری   رکن زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 12اکتوبر2021ءبروزمنگل کوٹ سلطان مدرسۃالمدینہ ( دعوتِ اسلامی) میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں مدسۃالمدینہ کے طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی اور ریجن ذمہ دار شعبہ نیک اعمال محمد علی رضا عطاری نے طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے درودِ پاک کے فضائل اور سچ بولنے کی برکت بیان کی ۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری رکن ِزون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی 6اکتوبر2021ءبروزبدھ لیّہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں امامت کورس کے شرکا نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ اصلاحِ اعمال غلام عباس عطاری نے’’ محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا،اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو 72نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری ذمہ دار رکن زون ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حنفیہ مسجد محمودآباد نمبر 3 کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال کے کراچی ریجن ذمہ دار سید نوید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو72نیک اعمال پر عمل کرنے ،مدنی قافلوں میں سفر کرنے، اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور تہجد و سحری اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماعِ پاک میں اراکین کابینہ، ڈویژن نگران، علاقہ نگران اورائمہ مساجد سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 28 اگست 2021ء کو لیّہ میں دینی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن لیّہ زون شعبہ اصلاح اعمال شرکا کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور رسالہ 72 نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: رکن زون غلام عباس عطاری، شعبہ اصلاح اعمال، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کوجامعۃ المدینہ لیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ اصلاح اعمال لیہ غلام عباس عطاری نے تہجد کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں 92 نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: غلام عباس عطاری، رکن زون شعبہ اصلاح اعمال، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ نیک اعمال کے زیر اہتمام 28 جولائی 2021ء کو لیہ زون کی مقامی مسجد میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ اصلاح اعمال پاکستان حاجی سہیل عطاری مدنی نے ”تلاوت قرآن“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے پابندی سے پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ اصلاح اعمال پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 6 جولائی 2021ء کو کراچی کے علاقے محمود آباد ڈویژن میں دینی حلقہ ہوا جس میں ذیلی، علاقائی سطح کے ذمہ دارا اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن محمد اشفاق علی عطاری نے ”قربانی کیوں کرتے ہیں؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں مصروف رہنے اور جانوروں کو تکلیف پہچانے سے گریز کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری، نگران ڈویژن محمود آباد)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے ریجن ذمہ دار حاجی شہزاد عطاری جامعۃ المدینہ پنڈی بھٹیاں پہنچےجہاں انہوں نے طلبہ کرام  کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔

ریجن ذمہ دار حاجی شہزاد عطاری نے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کو اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے روزانہ 92 نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے ریجن ذمہ دار حاجی شہزاد عطاری مدرسۃ  المدینہ حافظ آباد پہنچےجہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔

ریجن ذمہ دار حاجی شہزاد عطاری نے مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کو اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے روزانہ 40 نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے ریجن ذمہ دار حاجی شہزاد عطاری جامعۃ المدینہ حافظ آباد پہنچےجہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان  مدنی حلقہ لگایا۔

ریجن ذمہ دار حاجی شہزاد عطاری نے اخلاق درست کرنے اور اچھی گفتگو کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے اور شرکا کو اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے روزانہ 92 نیک اعمال کا رسالہ فِل کرنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن،  چکوال زون میں نگرانِ شعبہ اصلاحِ اعمال نے وزٹ کیا اور کابینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔ جامعۃ المدینہ میں بھی وزٹ کیا جہاں بعد عشاءسنتوں بھرا بیان کیا۔ صبح تہجد اجتماع کا انعقاد کیا اور صدائے مدینہ بعد فجر تفسیر کا حلقہ لگاکر 12 دینی کاموں کو عملی طور پر نافذ کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔

دوسری جانب چکوال زون کے بعد نگران مجلس نے واہ کینٹ زون کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا ۔ بعد مغرب نیک اصلاحِ اعمال اجتماع میں بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کے ترغیب دلائی۔

بیان کے بعد انفرادی کوشش میں تہجد اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی جبکہ ذمہ داران نے 63تہجد اجتماع شروع کرنے کی نیت کی۔