دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 4مارچ2020ء بروز منگل  مدنی مشوارہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ریجن و زون سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی ۔مدنی مشورے میں نگران مجلس مدنی انعامات حاجی سہیل عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:سہیل عطاری، مدنی انعامات آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 26 فروری 2020ء کو  جامع مسجد محمدیہ سالم روڈ کوٹ مومن میں افطار اجتماع ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول ، جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور عملے نے شرکت کی۔ نگران کوٹ مومن کابینہ محمد عنصر خان عطاری مدنی نے ”سادگی کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سادگی اپنانے اور تکبر سے بچنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر دعا ومناجات کا سلسلہ بھی ہوا۔ (رپورٹ: سیف اللہ عطاری مدنی، مجلس کارکردگی کوٹ مومن کابینہ)


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان زون کی کابینہ بہار پور میں مدنی انعامات اجتماع ہوا  جس میں لاہور ریجن ذمہ دار سمیت کئی عاشقان رسول نے شرکت فرمائی۔ نگران مجلس مدنی انعامات محمد سہیل عطاری المدنی نے ذاتی عمل کو مضبوط کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اپنی زندگی کو مدنی انعامات کے مطابق گزارنے پر مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپوٹر:رپورٹ محمد قاسم عطاری ، مجلس مدنی انعامات کامونکی کابینہ)


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پشاور زون کے جامعۃ المدینہ میں نگران مجلس مدنی انعامات محمد سہیل عطاری المدنی اور لاہور ریجن ذمہ دار محمد شہزاد عطاری کی آمد ہوئی جس میں نگران مجلس مدنی انعامات نے طلباء کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔طلبہ کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور کروانے کا ذہن دیا نیز چل مدینہ کے حوالے سے بھی گفتگو فرمائی۔(رپوٹر:رپورٹ محمد قاسم عطاری ، مجلس مدنی انعامات کامونکی کابینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 18جنوری2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ فیصل آباد ریجن میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے تہجد کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  عاشقانِ رسول کو تہجد کی برکات سے مستفیض ہونے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: غلام عباس عطاری، مجلس مدنی انعامات زون ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 10جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک ڈویژن شاہ پور صدر کے حلقہ عاقل شاہ کی مسجد برنیوالی میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویشن مشاورت اور مدنی انعامات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے حقوق العباد کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی ارشاد فرمائی۔


دعوت  اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت7دسمبر2019ء کو گوجرانوالہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور کابینہ ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران گوجرانولہ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تہجد اجتماع منعقد کروانے، سحری اجتماع منعقد کروانے اوردعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف طے کئے۔( رپورٹ محمد قاسم عطاری ، مجلس مدنی انعامات کامونکی کابینہ )


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت20 نومبر 2019ء کو کامونکی کے علاقے سلامت پورہ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس  میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی ،مجلس مدنی انعامات)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈویژن کامونکی جامع مسجد عمر چشمہ فیض محمدی  میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ کے استاتذہ وطلبہ، مدرسۃالمدینہ کے ناظمین، مدرسین، مبلغین اور تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون(جامعۃالمدینہ و مدارس المدینہ کی مدنی عطیات مہم)میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ، محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں کامونکی میں واقع ون ویئر کالج میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے  شرکت کی۔ رکن ڈویژن مجلس مدنی انعامات نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئےسرکارﷺسے محبت بڑھانے اوران کی سیرت پر عمل کرنے کے متعلق نکات دئیے نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کےتحت 5نومبر 2019ء کو شمالی لاہور زون کی میاں میر کابینہ میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ حاجی منصور رضاعطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔بعد ازاں ریجن ذمہ دار نے بھی شرکا کو نکات دئیے۔(رپورٹ،غلام شبیر عطاری،شمالی لاہور زون، مجلس مدنی انعامات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت3نومبر2019ء کو لاہور جنوبی زون کے جامعۃالمدینہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں  لاہور ریجن کے مدنی انعامات ذمہ دار نےطلبۂ کرام کی تربیت کی اور نماز تہجد، سحری اجتماع اور ذاتی عمل میں مضبوطی کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)