دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت30اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرستہ المدینہ بالغان کے اراکین کابینہ، ڈویژن ذمہ داران اور قاری صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون مجلس مدنی انعامات نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز زون بھر میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت یوم قفل مدینہ کے مقامات کاہدف بھی طے کیا۔ (رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت راھوالی النور پبلک ہائی اسکول محلہ رارسلام   میں ا سٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار نے ”سیرت اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو اپنے اخلاقیات اور اعمال میں بہتری لانے کےلئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت 30اکتوبر2019ء کو شاہ پور صدر میں قائم جامع مسجد محمدی میں استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں اجتماعِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکن کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ، عامر عطاری،ڈویژن نگران و رکن کابینہ مدنی انعامات )


دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدنی انعامات کے تحت 30اکتوبر2019ء کو سرگودھا زون میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ پور صدر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے نیز ٹیلی تھون کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پشاور کابینہ میں مدرس کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔30اکتوبر2019ء کو رکن زون نے شرکائے کورس کو جشن ولادت مصطفٰی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے کے حوالے سے ذہن دیا کہ اس موقع پر مدنی کام کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ،محمد حسن عطاری،مجلس مدنی انعامات پشاور زون)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 28اکتوبر2019ءکو واہگہ ٹاؤن کابینہ کوٹلی گھاسی رنگ روڈ پر واقع جامع مسجد میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں لاہور ریجن ذمہ دار نے ”اصلاح اعمال“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلائی نیز درست قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جس پر تقریباً 25 مقامی اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ مدرستہ المدینہ بالغان میں داخلہ بھی لیا۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت28اکتوبر2019ء کو  نارووال ہوسٹل کے اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون گوجرانوالہ نے شرکا اسلامی بھائیوں کو ایک دوسرے کی خیر خواہی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے اور اجتماعی طور پر غورو فکر بھی کیا گیا۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


کامونکی کے علاقہ تمبولی میں25اکتوبر2019ء کو دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی حلقہ تا کابینہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن ذمہ دار نے ”مقصد حیات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکےجمع کروانے اور ہر ماہ کم از کم تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات ڈویژن کامونکی)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 25اکتوبر2019ء کو کامونکی کے علاقہ تمبولی میں ایک نئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے! اس مدرسۃ المدینہ میں فی سَبِیْلِ اللہ تجوید کے ساتھ درست قراٰنِ پاک کی تعلیم اور اس کے علاوہ نماز کےضروری مسائل، وضو اور غسل کے احکام بھی سکھائیں جائیں گے۔(رپورٹ،محمد قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات ڈویژن کامونکی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت   پچھلے دنوں پنجاب کے شہرشاہ پور صدر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ شحاوالا اور حلقہ چک اللہ یار کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈویژن نگران نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت اور12مدنی کاموں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع کو مزید مضبوط کر نے کے بارے نکات دئیے۔(رپورٹ، عامر عطاری،ڈویژن نگران و رکن کابینہ مجلس مدنی انعامات )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان کے ریجن و زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات پیش کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری،مجلس مدنی انعامات)


2 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ داران کا اجلاس ہو ا جس میں حلقہ تا  کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمدقاسم عطاری مجلس مدنی انعامات کامونکی ڈویژن)