18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس
اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لاہور
ریجن میں اصلاحِ اعمال ذمہ داران کا ریجن ذمہ دار حاجی محمد شہزاد عطاری نے ماہانہ مدنی مشورہ
لیا جس میں لاہور شمالی زون ذمہ دار غلام شبیر عطاری، جنوبی زون محمد کاسب عطاری ،
حافظ آباد زون محمد احمد رضا عطاری ، گوجرانوالہ زون محمد قاسم عطاری لاہور شمالی
اور جنوبی زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ماہانہ کارکردگی جمع کرنے ، دینی کاموں کی تحریکوں کو بڑھانے ، Donation
جمع کرنے اور بڑھانے اور ماہ رمضان میں
263,000 نیک اعمال کے رسائل تقسیم کرنے کا
پلین ہوا۔اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی بذریعہ کال شرکا کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔