دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت28اکتوبر2019ء کو  نارووال ہوسٹل کے اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون گوجرانوالہ نے شرکا اسلامی بھائیوں کو ایک دوسرے کی خیر خواہی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے اور اجتماعی طور پر غورو فکر بھی کیا گیا۔(رپورٹ محمد قاسم عطاری، ڈویژن کامونکی مجلس مدنی انعامات)


کامونکی کے علاقہ تمبولی میں25اکتوبر2019ء کو دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی انعامات کے تحت مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی حلقہ تا کابینہ سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن ذمہ دار نے ”مقصد حیات“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکےجمع کروانے اور ہر ماہ کم از کم تین دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات ڈویژن کامونکی)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 25اکتوبر2019ء کو کامونکی کے علاقہ تمبولی میں ایک نئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے! اس مدرسۃ المدینہ میں فی سَبِیْلِ اللہ تجوید کے ساتھ درست قراٰنِ پاک کی تعلیم اور اس کے علاوہ نماز کےضروری مسائل، وضو اور غسل کے احکام بھی سکھائیں جائیں گے۔(رپورٹ،محمد قاسم عطاری، مجلس مدنی انعامات ڈویژن کامونکی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت   پچھلے دنوں پنجاب کے شہرشاہ پور صدر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حلقہ شحاوالا اور حلقہ چک اللہ یار کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈویژن نگران نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت اور12مدنی کاموں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع کو مزید مضبوط کر نے کے بارے نکات دئیے۔(رپورٹ، عامر عطاری،ڈویژن نگران و رکن کابینہ مجلس مدنی انعامات )


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان کے ریجن و زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات پیش کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد سہیل عطاری،مجلس مدنی انعامات)


2 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ داران کا اجلاس ہو ا جس میں حلقہ تا  کابینہ سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، ہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے اور قافلوں میں سفر کرنے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمدقاسم عطاری مجلس مدنی انعامات کامونکی ڈویژن)


دعوت اسلامی  کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں گوجرانوالہ کے علاقہ کامونکی تمبولی میں قائم جامع مسجد فیضان مدینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ ہوا جس میں ذمّہ داران نے رکن زون کے ہمراہ نماز عصر کے بعدعلاقائی دورہ کیا۔ بعد نماز مغرب سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگا ہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہر ماہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرکے جمع کروانے اور قافلوں میں سفر کرنےکا ذہن دیا۔(رپورٹ، محمدقاسم عطاری مجلس مدنی انعامات کامونکی ڈویژن)


مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں 13 ستمبر 2019ء کو گوشت فروش تاجران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں نگران مجلس مدنی انعامات نےیادِ مدینہ اور نماز کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں۔(رپورٹ: شہزاد احمد عطاری، مجلس تاجران برائے گوشت کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نیک بننے کےطریقے کے تحت مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ سرگودھا کے جامعۃ المدینہ میں طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصوررضاعطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہویئے نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کے متعلق نکا ت دیئے۔

اسی طرح مجلس نیک بننے کےطریقے کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چشتیاں شریف میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ زون سمیت کابینہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمدمنصور رضاعطاری نےذمّہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے نیز اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بهی پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات و مدنی درس کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودہا کے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصورعطاری نےطلبۂ کرام کی مدنی تربیت کرتے ہوئے باقاعدگی سے فکرِمدینہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح مجلس مدنی انعامات و مدنی درس کے تحت مدنی ریجن کے ذمّہ داران نے شخصیات اور عاشقانِ رسول کے درمیان چوک درس دیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے پانچوں نمازیں با جماعت اداکرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی انعامات کا تعارف پیش کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا محاسبہ کرنےئ کا ذہن دیا۔