18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کےتحت 5نومبر 2019ء کو شمالی لاہور زون
کی میاں میر کابینہ میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت
کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ رکن شوریٰ
حاجی منصور رضاعطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے
اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔بعد ازاں ریجن ذمہ دار نے بھی شرکا کو
نکات دئیے۔(رپورٹ،غلام شبیر
عطاری،شمالی لاہور زون، مجلس مدنی انعامات)