18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام 2 جنوری 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ
غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’خاموشی کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام
عباس عطاری رکن زون، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)