21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
الحمد
للہ عزوجل عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت
کامونکی کابینہ کے ڈویژن موڑایمن آباد کے علاقہ چیانوالی میں 24 جنوری بروز پیر
شریف کو سحری اجتماع ہوا جس میں 11 اسلامی بھائیوں اور مقامی الفتاح سکول کے پرنسپل گل احمد صاحب نے بھی
شرکت فرمائی نیز ڈویژن نگران محمد یاور عطاری نے شرکاء کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
شرکائے
اجتماع نے باجماعت نماز تہجد ادا کی جبکہ مناجات و دعا کا سلسلہ بھی ہوا ۔ سحری اور اذان کا جواب دینے کے بعد مسلمانوں
کو نماز فجر کے لئے جگایا۔ نماز کے بعد ڈسٹرکٹ گوجرانولہ ذمہ دار شعبہ
اصلاح اعمال محمد قاسم عطاری نے دعا کی قبولیت کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد ارسلان عطاری شعبہ اصلاح
اعمال موڑایمن آباد، کانٹینٹ :محمد مصطفی انیس)