21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام 3 جنوری 2022ء بروز پیر کراچی ملیر ڈسٹرکٹ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرک کے تمام ذمہ داران سمیت
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
12 دینی کاموں میں بھر پور اندازسے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رات گزارنے، مدنی قافلوں
میں سفر کرنے اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے حوالے سے مدنی پھول دیئے
جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس دوران شعبہ اصلاح ِ اعمال
کے ذمہ داران نے نیک اعمال کا بستہ بھی لگایا۔(رپورٹ:شیراز عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)