18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری
2022ء بروز پیر جیکب لائن فیروزآباد ٹاؤن
میں قائم جامع مسجد محمدی قطبی میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا
جس میں مقامی ذمہ داران سمیت محمودآباد کے
ذمہ داراسلامی بھائیوں (جن میں شعبہ اصلاح اعمال کےفرمان
عطاری، شعبہ مدنی کورسز کے جہانگیر عطاری اور
شعبہ مدنی قافلہ کے شکیل عطاری شامل تھے)نے شرکت کی۔
بعدازاں صدر ٹاؤن کے نگران عبدالوحید عطاری نے فیروزآباد
ٹاؤن مشاورت کے اراکین سے فیروزآباد ٹاؤن میں 12دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور
پر مشاورت کی۔اس موقع پر شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار بلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:خادم حسین عطاری فیروزآباد ٹاؤن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)