5 جنوری 2023ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی جی خان میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 63 دن تربیتی کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ڈی جی خان اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات سمجھاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو روزانہ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک عزائم کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں احیائے سنت کا کام کرنے والی دینی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی جانب سے عزیز بھٹی ٹاؤن داروغہ والا لاہور کی جامع مسجد شہدا میں عظیمُ الشان اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ، ڈویژن و ٹاؤن ذمہ دار ان سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال اجتماع میں رکن ِشوری ٰ حاجی محمدفضیل رضا عطاری نے ’’ ذکرُ اللہ کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید مدنی چینل پر چلنے والے سلسلے زندگی سنواریں دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔اس کے علاوہ نیک اعمال موبائل ایپلیکشن کا تعارف بھی کروایا ۔بعدازاں عاشقانِ رسول میں 72نیک اعمال کے رسائل تقسیم کیے گئے جبکہ رکنِ شوریٰ نے اجتماعی جائزہ بھی کروایا۔آخر میں بیعت کا سلسلہ بھی ہوا۔دعا و صلوٰۃ و سلام پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27دسمبر 2022ء بروز منگل بعد نمازِ عشاء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ کولو روڈحافظ آباد میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات سمجھائے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اس کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوری نے شرکا سے ملاقات کی اور انہیں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تحفتاً پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 دسمبر 2022ء کوضلع لیہ چوک  اعظم میں سحری اجتماع ہوا جس میں ذمہ داران و مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔اس موقع پر ڈویژن نگران حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’نفل روزں کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے اجتماع کو نفل عبادت کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور اذانِ فجر کے بعد مسجد کے باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔

بعد نمازِ فجر تفسیر کا حلقہ ہوااور اشراق و چاشت کی نماز پر اختتام ہوا۔ (رپوٹ: غلام عباس عطاری ڈویژن ڈی جی خان اصلاح اعمال، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو ڈیفنس فیز 4 کراچی میں قائم فیضانِ رمضان مسجد میں سحری اجتماع

کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلامی بھائیوں نے تہجد کی نماز باجماعت ادا کی اور مناجات کی۔بعدازاں کراچی سٹی اصلاحِ اعمال ذمہ دار شیراز عطاری نے ’’تہجد کی نماز کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور اذانِ فجر کے بعد مسجد کے باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔

اس کے علاوہ ڈیفنس کراچی میں مزید 4 مقامات پر سحری اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: شیراز عطاری کراچی اصلاح اعمال،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ا صلاحِ اعمال کے تحت مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ راجن پور میں سحری اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام و ذمہ داران نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی بعدازاں ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’تہجد کے فضائل اور نفل روزوں کے فضائل‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھر ا بیان کیا اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پرروزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا۔بعدِ نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ڈی جی خان ڈویژن ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں سحری اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش 100 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم خان عطاری اور نگرانِ تحصیل محمد منہال احمد عطاری نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ رات اعتکاف کیا جبکہ نمازِ تہجد باجماعت پڑھنے کے بعد ذکر و اذکار کا سلسلہ رہا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نماز فجر کے لئے جگایا ۔بعدنمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعاشقان رسول کو نفل روزے رکھنے اور روزانہ نمازِتہجد پڑھنے کا ذہن دیا۔

 عاشقان رسول نے اشراق و چاشت کے نوافل پڑھ کر اس اجتماع کا اختتام کیا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت پاکستان کے ضلع لیہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری صاحبان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال کے نگرانِ ڈویژن ڈیرہ غازی خان غلام عباس عطاری نے درود شریف کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 دسمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر لیہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ سحری اجتماع مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نفل روزوں کی فضیلت 72 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں شرکائے اجتماع نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی اور روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے لوگوں کو جگایا۔

بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کے چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ڈی جی خان ڈویژن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء کو ضلع مظفرگڑھ سٹی علی پور میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ڈی جی خان اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ بسم ِاللہ کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو 72نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر2022ء  کو ضلع مظفرگڑھ سٹی علی پور میں سحری اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کےطلبہ ا ور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دارغلام عباس عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

اذانِ فجر کے بعد مسجد سے باہر جاکر اسلامی بھائیوں نے صدائے مدینہ لگاتے ہوئے اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔بعد نمازِ فجرتفسیر کاحلقہ،شجرہ شریف کے اوراداور اشراق وچاشت کی نماز ادا کی گئی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 8 دسمبر 2022ء کو ضلع مظفرگڑھ علی پور کے مدرسۃُالمدینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ درودِ پاک و ذکرُاللہ‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)