عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام یکم سے 7 رجب المرجب تک پتوکی میں مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق 7 رجب المرجب 1444ھ بمطابق 30 جنوری 2023ء بروز پیر پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری، سب تحصیل نگران یاسر رضا عطاری اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت ہوئی۔

اس سحری اجتماع میں عاشقانِ رسول نے تہجد کی نماز ادا کی جبکہ امیرِا ہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)