دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام 16جون 2023ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ اصلاح
اعمال ملتان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
سرکاری
ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے ذمہ داران کو ماہ ذوالحجہ الحرام میں
امیر اہل ِسنت دامت
برکاتہم العالیہ
کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے روزوں کی تحریک چلانے اور خود اس میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید ڈویژن
بھر میں سحری اجتماعات اور تہجد اجتماعات منعقد کرنے،نیک اعمال کے رسالوں کی تقسیم
کاری کو بڑھانے
اور اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےاہداف طے ہوئے جبکہ
20جولائی 2023ء کو ملتان ڈویژن سے ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کے لئے
بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔(رپورٹ:
قمر عطاری مجلس کارکردگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)