پچھلے دنوں پاکستان کے شہر حافظ آباد کی جامع مسجد صدیقیہ مدھرانوالہ روڈ حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز حافظ آباد کے ناظم صاحب، مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان اور علاقے کے دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش  250 تھی۔

اجتماع کا آغاز نمازِ تہجد سے ہوا جس کے بعد عاشقانِ رسول نے ذکر و دعا، تلاوتِ قراٰن اور مناجات میں شرکت کی نیز وقتِ سحری کا سلسلہ بھی ہوا۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول نے اذانِ فجر کے بعد امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ نیک اعمال رسالے پر عمل کرتے ہوئے علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔

بعدنمازِ فجر ڈسٹرکٹ نگرانِ محمد وسیم عطاری نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ: احمد رضا  عطاری رکنِ شعبہ اصلاحِ اعمال ڈسٹرکٹ  ذمہ دار حافظ آباد  ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)