30 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
شعبہ اصلاحِ
اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 28 فروری 2023ء کو یوسی 4،چنیسر ٹاؤن کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا
جس میں ٹاؤن مشاورت، وارڈ نگران و مشاورت ، مسجد انتظامیہ اور اہل محلہ نے شرکت
کی۔
نگران
شعبہ حاجی
سہیل عطاری مدنی نے’’ نیک اعمال کی
برکتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے حلقہ کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے اپنی
زندگی کے شب و روز گزانے کا ذہن دیا نیز ہر انگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو نیک اعمال ذمہ دار کو اپنا رسالہ
جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
اصلاح اعمال ذمہ دار فرمان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)