12 دسمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر لیہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ سحری اجتماع مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نفل روزوں کی فضیلت 72 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں شرکائے اجتماع نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی اور روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے لوگوں کو جگایا۔

بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کے چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح اعمال ڈی جی خان ڈویژن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)