18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
5 جنوری 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی جی خان میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 63 دن تربیتی کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ڈویژن ڈی جی خان اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات سمجھاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو روزانہ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی کے
شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک عزائم کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)