18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ اصلاحِ اعمال
کی جانب سے پچھلے دنوں فتح پور میں سحری
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
ڈویژن
نگران حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’ تہجد کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نفل عبادت کرنے ، 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور اذانِ فجر کے بعد مسجد کے
باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔
نمازِ فجر کے بعد تفسیر کا حلقہ ہوااور اشراق و چاشت کی نماز
پراجتماع کا اختتام ہوا۔ (رپورٹ:
غلام عباس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)