7 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
شعبہ
اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ پنجاب میں قائم مدرسۃالمدینہ بوائز میں
نیک اعمال کا حلقہ لگایا گیا جس میں بچوں سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی۔
تلاوت
و نعت کے بعد شعبہ اصلاحِ اعمال کے صوبائی ذمہ دار غلام عباس عطاری نے بچوں کو
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے
عطا کردہ 40 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اس کے
علاوہ صوبائی ذمہ دار نے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے نیک اجتماعات میں
اپنے سرپرستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔ (رپورٹ: شعبہ
اصلاح اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)