صوبہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور، گلشنِ راوی میں 17 دسمبر 2025ء کو  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا رضوان عطاری مدنی ناظمین سے مختلف نکات پر کلام کرتے ہوئے انہیں شعبے کےکاموں میں مزید بہتری لانے اور خود سمیت اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اسی طرح رکنِ شعبہ نے رمضان عطیات کے بارے میں مشاورت کی جس میں انہوں نے سابقہ سالوں کی کارکردگی اور آئندہ سال کی پلاننگ کے حوالے سےچند اہم امور پر ناظمین کی رہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)